لبنان کااسرائل پربڑاحملہ،فوجی اڈووں کونشانہ بنایاگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ ہونے والے راکٹ سرحد کے 50 کلومیٹر کے اندر اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، ساحلی شہر حیفہ اور رمت ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی زد میں آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے راکٹوں کے حملے کے باعث مقبوضہ 74 بستیوں میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹوں کو نہ روک سکا۔دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک بڑھا دیا ہے، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیل نے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حزب اللہ کے حملے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے، اسرائیل نے لبنان میں 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں دراندازی کی خبروں کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔