آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کا پھر رابطہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ سے رابطہ کیا اور جے یو آئی سے آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ اپنا ڈرافٹ تیار کرکے ہمیں دیں پھر ہم اس پر مذاکرات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کامران مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے کہا کہ وہ آئینی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسودہ تیار کرے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے تھے، آپ پہلے اپنا ڈرافٹ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈرافٹ کسی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر نہ ہو بلکہ آئینی اور قانونی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے۔ جے یو آئی (ف) مسودہ موصول ہونے کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مشاورت کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔