اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کی 3 اہم ریاستوں میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کملا ہیرس کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور سینائی کالج کے سروے میں ٹرمپ کی ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں مقبولیت کملا سے بہتر ہے۔امریکی صدارتی انتخابات سے 6 ہفتے قبل جاری ہونے والے اس نئے سروے کے نتائج کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت ریاست ایریزونا میں 45 فیصد، جارجیا میں 45 فیصد اور شمالی کیرولائنا میں 47 فیصد رہی۔
سروے کے نتائج کے مطابق مقبولیت کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ ایریزونا میں 50 فیصد، جارجیا میں 49 فیصد اور شمالی کیرولائنا میں 49 فیصد ووٹوں کے ساتھ کملا ہیرس سے آگے نکلے۔تینوں ریاستوں کو امریکی انتخابی سیاست میں ڈائس رولنگ سٹیٹس تصور کیا جاتا ہے جب کہ تینوں ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کرائے گئے پولز کے نتائج بتا رہے ہیں کہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہونے والا ہے۔