اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحییٰ سنوار کے بارے میں اسرائیلی پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل رابطے میں ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع کرنے کا اسرائیلی پروپیگنڈہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔
69