اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے ساتھیوں کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر لاہور پولیس کے اہلکار تعینات تھے جہاں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں 250/300 افراد کا گروپ آیا اور اس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے گاڑی کی کھڑکیاں توڑ دیں۔
مقدمہ ایس ایچ او حدیرہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
46