اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج بھی عدالتی فیصلوں میں سیاست کی بو آتی ہے
میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دلدل میں پھنسا ہوا ہے، سپریم کورٹ میں 58 ہزار کیسز زیر سماعت ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت نے ان کے حق میں دیا۔ جس پارٹی کا وجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آزاد امیدوار کو تین دن میں پارٹی جوائن کرنا ہوتی ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلے غلط تھے، جنرل فیض اور ثاقب نثار کے ایک پیج کی وجہ سے ملک تباہ ہوا۔
میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے، آج بھی وہ عدالتی فیصلوں میں سیاست کے بیج بو رہے ہیں۔
125