اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کا اسرائیل پر حملے ، بیلسٹک میزائل داغ دئیے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کئی سالوں سے دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ بھی دہشت گردی ہے، حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی وارننگ نہیں ملی، اب اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی۔