اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کا خون انسانی سمگلروں کے ہاتھ میں ہے، فرانس ان مافیاز کے خلاف جنگ تیز کرے گا ،فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلستان جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن بشمول بچوں کی موت ہو چکی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی کوسٹ گارڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے والوں میں کشتی میں کئی کم عمر لڑکیوں سمیت 10 خواتین بھی سوار تھیں۔
65 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلروں کے ہاتھ مرنے والوں کا خون ہے، فرانس ان مافیاز کے خلاف جنگ تیز کرے گا۔واضح رہے کہ یہ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ ہے، گزشتہ ماہ ایک واقعہ جس میں 12 تارکین وطن کی کشتی چینل میں الٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔