اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے علاقے دحیہ میں کئی طاقتور بم گرائے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنانے اور لبنان کے ایک ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ لیکن اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے جوابی طور پر اسرائیلی قصبے کریات شمعونہ پر راکٹ فائر کیے جس میں 30 سے زائد راکٹ کئی مقامات پر گرے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ہاشم صفی الدین گزشتہ جمعہ سے دیگر رہنماؤں سے رابطے سے باہر ہیں۔