اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ضرورت سے زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس کی جلد کے حساس ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایڈم فریڈمین اور ورجینیا ٹیک کے لنکنگ ژانگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 600 سے زائد لوگوں کے سروے کے ڈیٹا کی جانچ کے لیے مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے خوب پسینہ بہایا۔تحقیق سے پتا چلا کہ جن لوگوں کو زیادہ پسینہ آتے دیکھا گیا ان کی جلد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس تھی۔
واضح رہے کہ زیادہ پسینہ آنے کی حالت کو پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرورت سے چار گنا زیادہ پسینہ آتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ زیادہ درجہ حرارت یا ورزش کا شکار نہ ہوں۔یہ حالت مخصوص علاقوں جیسے ہاتھ، پاؤں، چہرہ اور بغلوں کو متاثر کرتی ہے۔