اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، جو دشمن کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔اسلامی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے الاقصیٰ طوفان کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہم نے الاقصیٰ طوفان کا آغاز اس وقت کیا جب سکیورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات کئے۔ مسجد اقصیٰ انتہائی خطرناک مرحلے پر پہنچ گئی۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن الاقصیٰ طوفان کے ذریعے ہم نے پہلے ہی دشمن پر حملہ کر دیا۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو طویل عرصے تک قید رکھا جا سکتا ہے اور ان کی قسمت کا انحصار اسرائیلی حکومت کے اقدامات پر ہے۔ غزہ میں جتنی طویل جنگ جاری رہے گی، یرغمالیوں کے لیے خطرہ اتنا ہی بڑھے گا۔القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کا حملہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں، بستیوں میں توسیع، فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا ردعمل تھا۔ابو عبیدہ نے حزب اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی استقامت اور حوصلے پر یقین ہے کہ آپ صہیونی دشمن کو بھاری نقصان پہنچا سکیں گے۔