صدی کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ملٹن کی شدت میں مزید اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سمندری طوفان کیٹیگری 5 کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاریخی طوفان کیٹیگری 6 کی نئی سطح تک بڑھ سکتا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جب کہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں سے انخلاء کے حکم کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے کے پیش نظر بازاروں کے شیلف اشیائے خوردونوش سے خالی تھے۔اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان بدھ کو فلوریڈا کے مغربی ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اور 15 انچ تک بارش کا امکان ہے۔دو ہفتے قبل سمندری طوفان ہیلین فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں چھ امریکی ریاستوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔