اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میچ اکتوبر کے دوران انٹرنیشنل فٹ بال ونڈو میں 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا۔روسی فٹ بال یونین نے میچ منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور وقت کی کمی کے باعث یہ میچ نہیں ہو سکتا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے وقت کی کمی کے باعث میچ پہلے ہی منسوخ کر دیا تھا۔ فیڈریشن کے انکار کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنی جانب سے ٹیم روس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی اور اس ٹیم کے سفری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے۔تاہم اس ٹیم کو پاکستان کی قومی ٹیم کا درجہ حاصل نہیں تھا کیونکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کو منظوری نہیں دی تھی۔ ذرائع کے مطابق روسی فٹ بال حکام نے آج سہ پہر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو آگاہ کر دیا گیا۔اس سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کچھ کھلاڑی شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن قومی ٹیم سے وابستہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے تحت ہونے والے میچ میں شرکت کی اجازت دینے کے حق میں نہیں تھے۔