اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کی تیل تنصیبات پر بمباری کی تو خطے میں موجود ایران نواز گروپ ان کی تیل تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔تین خلیجی ممالک کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے یہ مطالبہ کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ممالک نے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی کے لیے ان ممالک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل داغے گئے تھے، جس پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے، ایران نے بھی اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ اگر اس نے جوابی کارروائی کی تو اس کا جواب زیادہ شدید ہوگا۔خلیجی ممالک کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔