سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے 50 بلین ڈالر تک نقصان پہنچنے کا خدشہ،امریکی صد ر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریاست فلوریڈا کو صدی کے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کا بدترین طوفان امریکی صدارتی انتخابات پر گہرا اثر ڈالنے والا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اپنا دورہ جرمنی منسوخ کر دیا جہاں انہوں نے یوکرائنی حامیوں اور صدر زیلنسکی سے ملاقات کرنی تھی تاہم اب وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے کام کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریحی مقامات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔