بیٹی کی شادی پر انوکھا تحفہ ،باپ نے سونے کا باتھ روم گفٹ کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شادی پر تحفہ دینا تو عام رواج ہے ، دنیا میں لوگ مختلف قسم کے تحفے تحائف دیتے ہیں ، لیکن دنیا میں کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جن میں شادی کے تحائف دیکھنے والے خود بھی حیرانی کی تصویر بن گئے۔ایسا ہی ایک یادگار واقعہ کئی سال قبل سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی، جس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق شاہ عبداللہ نے اپنی بیٹی کو اپنی شادی میں ایک بیڈ روم تحفے کے طور پر دیا۔

متعدد میڈیا رپورٹس نے شادی کا سال 2014 بتایا ہے جب کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق بادشاہ کی بیٹی کا پرتعیش باتھ روم مکمل طور پر سونے سے سجا ہوا تھا، جس میں سنہری کموڈ، سنہری واش بیسن تھا۔ باتھ روم کی دیواروں پر بھی سنہری ٹائلیں لگی ہوئی تھیں جبکہ باتھ روم کو گولڈن ٹوائلٹ کا نام دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں دلہن کا لباس بھی سونے کا تھا جس کی قیمت لاکھوں ڈالر تھی۔ دلہن کی تصویر بھارتی میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں فوربس کی ایک رپورٹ میں شاہ عبداللہ اور ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 21 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا تھا، یہی نہیں، شاہ عبداللہ ماضی میں 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔