گروپتون سنگھ پنوں کے قتل کی سازش بھارتی حکام آج واشنگٹن جائینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  خالصتان موومنٹ کے رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی ناکام سازش کیس میں بھارتی حکام آج امریکا جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کریں گے اور کیس میں جاری پیش رفت پر بات کریں گے۔ہندوستانی حکومت نے امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ اس کیس میں سابق سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی استغاثہ نے گزشتہ سال نومبر میں نیویارک میں گروپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔واضح رہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما نجار کی طرح امریکا میں پنوں بھی خالصتان کے نام پر ایک آزاد سکھ ریاست بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کے بعد شروع ہوئی تھی۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔