اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ، آئے روز بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا جار ہا ہے ، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں 800 میٹر تک پھیلا ہوا ایک زیر زمین کمپلیکس دریافت کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سرنگ میں واقع ہیڈ کوارٹر کو حزب اللہ کی رضوان یونٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرتی تھی۔ بنیادی ڈھانچہ اپنی جگہ پر ہے، مستقبل کے آپریشنز میں استعمال ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ وہ اس ویڈیو کلپ کو اس جگہ سے فلما رہے ہیں جہاں 8ویں بریگیڈ کے دستے لائیو جھڑپوں کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ختم کرنے اور ہتھیار اور گولہ بارود دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہاں ہیلی کاپٹر اور راکٹ سے چلنے والے دستی بم، موٹرسائیکلیں اور طویل مدتی رہنے کا سامان، کچن اور رہنے کے لیے خصوصی کوارٹر بھی ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سامان "الجلیل” پر قبضہ کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا۔اس ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران فورسز نے کمپاؤنڈ میں چھپے ایک جنگجو کے ساتھ انکاؤنٹر شروع کیا، فورسز نے فضائیہ کے طیارے کو طلب کیا اور کامیاب حملہ کیا گیا جس میں جنگجو بھی مارا گیا۔