پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے روس کے اور بھارت کے 4 ارکان اسلام آباد پہنچے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے 7، چین کے 15 ارکان، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 ارکان بھی پہنچ چکے ہیں۔
بیلاروس، قازقستان، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے پہلے نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے، ایس سی او میں شریک رہنما گروپ فوٹو بنوائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے آغاز میں افتتاحی خطاب کریں گے۔دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے لیے اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، بنی گالہ سے پارک روڈ اور کلب روڈ سے راول ڈیم چوک جب کہ فیصل ایونیو کو فیض آباد سے بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والی سڑکیں بند ہیں جب کہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔
اس کے علاوہ بارہ کہو تا مری روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔