تحریک انصاف نے ڈی چوک میں آج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک میں آج ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے جس پر احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا
معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت جلد ہی احتجاج ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیں گے۔
اس سے قبل حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ملتوی کرنے کی شرط مان لی ہے۔ حکومت تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے اور ڈاکٹرز آج اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی بانی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمزہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی بانی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ذاتی معالج کو بھی پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔