58
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) لیٹویا کی ریاستی پولیس دارالحکومت ریگا میں ایک کینیڈین فوجی کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے، کینیڈا کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹن آرون وائیڈ مین کی موت ڈیوٹی کے دوران ہوئی۔
وائس چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن کیلسی نے کہا کہ وائیڈ مین اتوار کو انتقال کر گئے۔ فوج نے ہلاکت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ وہ لیٹوین نیشنل آرمڈ فورسز میں تعینات تھے۔
کینیڈا لٹویا میں نیٹو کے جنگی گروپ کی قیادت کرتا ہے جس کا مقصد روس کی طرف سے لاحق خطرات کو روکنا اور ان کا جواب دینا ہے۔