111
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی پالیسی جاری کر دی ،بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور یورپی یونین پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کی تشہیر سے خسارہ کم کیا جائے گا۔
امریکا میں پلانٹس لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں پرکوئی ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو امریکا میں کار پلانٹس لگانے پر آمادہ کیا جائے گا، تحفظ پسند تجارتی پالیسیاں بنائی جائیں گی جس سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔