مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج حلف اٹھائینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات میں کامیاب ہونیوالے عمر عبداللہ آج وزیر اعلی کا حلف اٹھائینگے ، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اکثریت حاصل کی، نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں 53 نشستیں حاصل کیں۔عمر عبداللہ دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، اس سے قبل وہ کانگریس اتحاد کے تحت 2009 سے 2014 تک وزیر اعلیٰ رہے۔واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca