بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کونسی بیماری میں مبتلا ہیں،اہم انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔فلم "جِگرا” کی پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ نے "للن ٹاپ” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ہی یہ محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ کلاس روم میں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اکثر زون آؤٹ ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا میں بچپن سے ہی زون آؤٹ ہو جاتی تھی اور یہی وجہ بنی کہ میں نے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کرایا اور مجھے ADHD کی تشخیص ہوئی۔
عالیہ نے مزید کہا، “جب میں نے اپنے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ کہنے لگے، ‘ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔’ لیکن میرے لیے یہ نیا انکشاف تھا۔
عالیہ بھٹ نے ADHD کے چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی میں سکون کے لمحات کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے دوران اور اپنی بیٹی راہا کے ساتھ وقت گزارنے میں انہیں سب سے زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے، کیمرے کے سامنے ہوتے ہوئے میں مکمل طور پر موجود رہتی ہوں، اور اب راہا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے میں سب سے زیادہ سکون میں ہوں، یہ دونوں لمحات میری زندگی میں سب سے زیادہ پر سکون ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca