اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل میں بین الاقوامی سیلنگ مقابلے ، پاکستان نیول اکیڈمی کی بڑی کامیابی ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے J-24 کلاس سیلنگ بوٹس پر منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیلنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا جس میں 9 ممالک کی اکیڈمیوں کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برازیل، اٹلی، چین، کولمبیا، پرتگال، ارجنٹائن، پیرو اور بھارت کی ٹیموں نے بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں بین الاقوامی کشتی رانی کے مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیڈٹس کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔