مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکی ہے۔.
پی ٹی آئی کے وفد کے بعد وزیراعظم شہباز شریف بغیر کسی پروٹوکول کے رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔.
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود تھے، اجلاس میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن وزیر اعظم اور بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کو قائل نہ کر سکے، اجلاس میں آئینی ترمیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔.
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ارکان اسمبلی کو ہراساں کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترامیم کے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کر رہی ہیں، حکومت کو پیشکش دینے اور اپوزیشن ارکان پر دباؤ ڈالنے کے عمل کو ترک کر دینا چاہیے، ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اعتماد کا ماحول پیدا کرنا چاہیے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میڈیا سے بات کیے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر سے نکل گئے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔