ایران کی روس اور عمان کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) IMAX 2024 مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور بھارت سمیت نو ممالک بھی بطور مبصر حصہ لے رہے ہیں۔ان مشقوں کا مقصد خطے میں اجتماعی سلامتی کو فروغ دینا، کثیرالجہتی تعاون کو بڑھانا اور امن، دوستی اور سمندری سلامتی کے تحفظ کے لیے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، شرکاء نے بین الاقوامی سمندری تجارت کی حفاظت کو یقینی بنانے، سمندری راستوں کی حفاظت، انسانی امداد کے اقدامات کو بہتر بنانے اور بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے لیے حکمت عملیوں پر عمل کیا۔موجودہ مشق کا مشاہدہ کرنے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب غزہ اور لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے ساتھ ساتھ خطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے۔اس صورتحال کے جواب میں ایران نے روس اور چین کے ساتھ اپنے فوجی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔مارچ میں ایران، چین اور روس نے خلیج عمان میں اپنی پانچویں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca