چیمپئنز ٹرافی،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری،بھارتی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی لیکن میچ کھیلنے کے بعد وہ رات پاکستان میں نہیں گزارے گی۔بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد کستان چھوڑ دے گی اور رات بھارت میں گزارے گی ،پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کے معاملے میں اس حد تک لچک دکھانے کے لیے تیار ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئی دہلی، امرتسر یا موہالی میں رہے گی اور میچ کھیلنے پاکستان آئیگی۔ ئیں، پاکستان چارٹرڈ فلائٹ انتظامات اور متعدد ویزے فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

پی سی بی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور انڈین بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فون رابطے ہوئے ہیں ۔کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب انڈین بورڈ نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر پاکستان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزا دیتا ہے لیکن پاکستان نے متعدد ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز ممکن ہو تو ہم چارٹر پرواز کا انتظام کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔آئی سی سی کے بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے ایک تجویز آئی ہے کہ بھارت لاہور کے بجائے راولپنڈی میں میچ کرائے جس کی پاکستان نے حمایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca