اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہلاک ہونے والے کرنل احسان دقسا اسرائیلی فوج میں 401 آرمرڈ بریگیڈ کے سربراہ تھے۔اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرنل دقسا آج شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا ٹینک دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا کا شمار غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں ہوتا ہے۔اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کے وقت کرنل دقسا اپنے ٹینک کے باہر تھے۔
تحقیقات کے مطابق، کرنل دقسا 3 دیگر افسران کے ساتھ اپنے ٹینک سے باہر نکلا اور چند میٹر کے فاصلے پر ایک آبزرویشن پوائنٹ پر گیا، لیکن اس مقام پر پہلے سے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی۔بارودی سرنگ پھٹنے سے کرنل ڈاکسہ موقع پر جاں بحق جب کہ 3 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کرنل دقسا کو جون میں 401 بریگیڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مئی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی 401 آرمرڈ بریگیڈ کی ایک بکتر بند گاڑی مصر کی سرحد پر گشت کر رہی تھی، اس بکتر بند گاڑی پر ایک بڑا اسرائیلی پرچم لہرا رہا تھا۔ 401 بریگیڈ کا پرچم بھی لہرایا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے گشتی ویڈیو جاری ہونے کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے 401 بریگیڈ کے بارے میں دھمکی آمیز ویڈیو جاری کی گئی ہے۔