اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے، یہ صرف آئینی ترمیم نہیں بلکہ اتفاق رائے اور یکجہتی کی ایک مثال ہے۔.
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نیا سورج طلوع ہوگا جو پورے ملک کو روشنی دے گا۔.
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتوں کو محلاتی سازشوں کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا آج ایسی آئینی ترامیم کی گئی ہیں جس سے پاکستان کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہو گا۔.
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میں بے نظیر بھٹو شہید کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں۔. انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے خلوص دل سے کام کیا اور اس ترمیم کی کوشش کی۔.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی بھی اس آئینی ترمیم میں آتی ہے تو اچھا ہوتا گھر کے لوگوں نے اپنی ذاتی انا کی قربانی دی اور آگے بڑھ کر یہ عظیم کارنامہ انجام دیا، پاکستان پر بارش کرنے والے خطرناک با دل اب ختم ہوگئے ہیں۔
118