26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری،وفاق المدارس کی شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اسلامی شقوں کی منظوری پر مدارس میں شکرانے کے نوافل کی اپیل کردی۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مفتی تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مولانا عبدالغفور حیدری شریک ہوئے۔
مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کلیدی کردار سینیٹرکامران مرتضیٰ کا ہے، میں آج کی تقریب کامران مرتضیٰ کے نام کرتا ہوں، آج کی تقریب کی خوش قسمتی ہے کہ مفتی تقی عثمانی بھی اس میں شریک ہیںمفتی تقی عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری حاضری اس لئیے ہوئی کہ جب ترمیمات منظور ہوئی صدرمملکت نے دستخط کردیے۔ ان ترامیم میں مولانا فضل الرحمان صاحب کا کردار مسلسل نظر آرہا تھا۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ ملک اور ملت کی بڑی عظیم خدمت ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ساری ساری رات جاگ کر ہر فرد سے ان ترامیم کیلئے ملے، یہ سچی بات ہے یہ ہم سب کیلئے بڑی نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ مولانا صاحب نے آج کوئی تقریب منعقد کی ہے میں تو مبارکباد کیلئے آیا، اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کل تمام دینی مدارس میں دعائوں کا اہتمام اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائے، ہم مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca