برکس سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قازان شہر میں ہونے والے اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر یکساں ترقی اور سلامتی کی مضبوطی قرار دیا گیا ہے۔ دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بھی شرکت کریں گے۔برکس اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اہم معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ سعودی عرب کی حیثیت بھی واضح کی جائے گی۔برکس اجلاس کا پہلا دور آج اور کل منعقد ہوگا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس شرکت کریں گے۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ (برکس) نے بھی اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا ۔اجلاس کے دوسرے دور میں 38 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے 32 ممالک نے وفود بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترکی، آذربائیجان، الجزائر، ملائیشیا، شام، بیلاروس، تھائی لینڈ سمیت تین درجن ممالک نے اس تنظیم کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ کئی نے باقاعدہ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔برکس کے رکن ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی 60 ٹریلین ڈالر ہے جو کہ دنیا کی جی ڈی پی کا ساڑھے 37 فیصد ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca