حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین حملے میں شہید،اسرائیلی فوج کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت میں ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصر اللہ اس سے قبل شہید ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ تاہم حزب اللہ نے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملے کے بعد جہاں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا آغاز کیا تھا وہیں اس کے کچھ عرصے بعد لبنان پر بھی حملے شروع کردیئے گئے تھے جس میں ڈھائی ہزار سے زائد لبنانی مارے جاچکے ہیں۔ اب تک 12 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔