اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیشن گوئی کرنے والی پانچ بڑی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں مقابلہ بہت سخت ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے 51 فیصد امکانات ہیں جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کے 49 فیصد امکانات ہیں۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کملا حارث صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد ہونے کے بعد سے اپنی مقبولیت کھو رہی ہیں۔
شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن کمزور ہونا شروع ہو گئی ہے، ڈہل کے پول میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 52 فیصد اور کملا ہیرس کو 48 فیصد دکھایا گیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں جبکہ ریئل کلیئر پولیٹکس کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس پر معمولی برتری حاصل ہے۔
یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کملا ہیرس کو پاپولر ووٹ کا 1.6 فیصد زیادہ ملے گا، لیکن ٹرمپ کے الیکٹورل کالج جیتنے اور صدر بننے کے امکانات 53 فیصد ہیں۔ 2016 میں بھی ہیلری کلنٹن نے پاپولر ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 270 الیکٹورل کالج ووٹوں کے ساتھ صدارت حاصل کی تھی۔