اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس آج بڑے جوش و خروش اور نئے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔.آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔.
اس موقع پر پاک فوج کے سپاہیوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، توپوں کی سلامی کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زند آباد کے نعرے بھی لگائے گئے۔.
یاد رہے کہ 24 اکتوبر 1947 کو کشمیری مسلمانوں نے ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد کرکے ریاست جموں و کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کرایا۔. تاریخی طور پر کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔. 1947 میں کشمیریوں نے ہندوستانی قبضے کے خلاف تحریک آزادی شروع کی اور مقامی رہنماؤں نے خطے کے لیے الگ شناخت اور حکومت قائم کرنے کی کوشش کی۔ .
24 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں نے مظفرآباد میں اپنی حکومت کا اعلان کیا، یوم تاسیس 1947 کی عظیم تاریخ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب کشمیری عوام نے اپنی آزادی کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کی جدوجہد آزادی میں کشمیری عوام نے ہندوستانی راج کے خلاف جنگ لڑی۔
24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومت سردار ابراہیم خان کی قیادت میں قائم ہوئی، آزاد کشمیر حکومت کا قیام، یہ مظلوم کشمیریوں کی فتح اور آزادی کی طرف پہلا قدم تھا۔.
ہر سال یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر کی تاریخی جدوجہد آزادی کی یاد منائی جاتی ہے۔. آزاد جموں و کشمیر حکومت کا قیام کشمیری عوام کے جذبے اور قربانیوں کا نتیجہ تھا۔. یوم تاسیس کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جب کشمیریوں نے آزادی کی راہ پر قدم رکھا تھا۔.