ڈیوڈ وارنر پر عائدپابندی ساڑھے 6 سال بعد ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کپتانی پر لگائی گئی پابندی ساڑھے 6 سال بعد ہٹا دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اور لیگ کرکٹ میں سرگرم ڈیوڈ وارنر کپتان بن سکتے ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر بھی بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی کے اہل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر تمام معیارات پر پورا اترے جس کی بنا پر تین رکنی پینل نے پابندی ہٹا دی۔ڈیوڈ وارنر نے بھی کنڈکٹ کمیشن کو بیانات دیے جب کہ پیٹ کمنز، اینڈریو میکڈونلڈ، گریگ چیپل، لیزا تھیلیکر اور کین ولیمسن نے سماعت میں کرداروں کے حوالے سے بیانات دیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی سے پابندی ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد 2018 میں پابندی عائد کی گئی تھی اور اس وقت کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر تاحیات قائدانہ پابندی عائد کردی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca