امریکہ مشرق وسطی میں دہشتگر گروہوں کو استعمال کر رہا ہے،طیب اردوان 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے استعمال کرتا ہے۔خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق، طیب ایردوان نے روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ترکی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایک قابل قبول حقیقت ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ خطہ اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے تنظیموں کا استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے اقوام متحدہ کے تحت اسرائیل پر ہتھیاروں کی جامع پابندی عائد کرنے کا اقدام شروع کیا ہے کیونکہ اسرائیل بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے غزہ اور لبنان میں روزانہ حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک انقرہ کے اس موقف کی حمایت کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی ہونی چاہیے۔ترک صدر نے کہا کہ ہم انسانیت کے لیے اتحاد اور دیرپا امن کے لیے اس اقدام کی کامیابی کی امید رکھتے ہیں۔انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر اردگان نے کہا کہ دہشت گرد کٹھ پتلی ہیں، ہمارا مقصد ترکی کو دہشت گردی سے نجات دلانا ہے اور ہم اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔