اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کر دیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، ریاست کے تینوں ستونوں کی خودمختاری کے اصول کی کامیابی کو بھی یقینی بنائیں گے۔