اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں حملے کے لیے اہداف کا چنا ئواشنگٹن کی امید کے مطابق نہیں بلکہ اپنے مفادات کی بنیاد پر کیا جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں مقامی ٹی وی چینل کی اس رپورٹ کو "سراسر جھوٹ” قرار دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے امریکی دبا ئوکے سبب ایران کی تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملے سے گریز کیا۔بیان کے مطابق "اسرائیل نے اپنے مفادات کے مطابق پہلے سے حملے کے اہداف کا انتخاب کیا تھا نہ کہ امریکی ڈکٹیشن کے مطابق، ایسا ہی ہے اور ایسا ہی ہو گا”۔ دوسری جااب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ حملے اسرائیل اور ایران کے درمیان مہینوں سے جاری باہمی کشیدگی کو اختتام پذیر کرنے والے ہوں گے۔
40