کویت, غیرملکی ایک سے زیادہ گاڑیا ں نہیں رکھ سکیں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کویت نے ملک میں ٹریفک کا رش کم کرنے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کیلئے غیرملکیوں کے ایک سے زیادہ گاڑیا ں رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جلد نافذ ہونے والے نئے ٹریفک قانون کے تحت غیرملکیوں کو اب ایک سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری ٹریفک امور اور آپریشننز میجر جنرل یوف الخدہ کے مطابقیہ پابندی ملک میں ٹریفک کا رش کم کرنے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے، کویت میں اس وقت 25 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ ٹریفک قانون 1976 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں زیادہ سخت نہیں تھیں،نئے قانون میں سب سے کم جرمانہ ممنوعہ علاقے میں پارکنگ پر 15 کویتی دینار اور سنگین خلاف ورزی پر جرمانہ پانچ ہزار کویتی دینار تک ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔