اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کیلئے خوشخبری ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ،آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا نیا قرضہ پروگرام ملنے کے بعد دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز کی راہ بھی ہموار کی گئی ہے۔پاکستان کو چار سالوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے $2.75 بلین بجٹ سپورٹ ملنے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو اس مالی سال میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 800 ملین ڈالر کی بجٹ سپورٹ ملنے کی توقع ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو اگلے تین مالی سال کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 650 ملین ڈالر سالانہ بجٹ سپورٹ ملے گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کو مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2027-28 تک ہر سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے $650 ملین بجٹ سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے لون پروگرام کے بعد پاکستان میں دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے جس سے آنے والے سالوں میں پاکستان کے لیے بہتر فنانسنگ حاصل کرنے کا روشن موقع ملے گا۔