اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان میں اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 افراد شہید ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد یہ ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق منگل کو مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے یہ ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج گزشتہ ماہ سے لبنانی سرزمین پر حملے کر رہی ہے جس کے دوران 2500 کے قریب لبنانی شہید ہو چکے ہیں۔لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ٹینک جنوبی لبنان کے 6 کلومیٹر کے اندر اندر گھس گئے ہیں، جب کہ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر 50 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔