پاکستانی ایتھلیٹ محمد یونس داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے 27 گولڈ میڈل جیتنے والے لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کپتان محمد یونس 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ملک محمد یونس کا شمار 800 اور 1500 میٹر میں ٹاپ ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔محمد یونس نے ایران میں 1974 کے ایشین گیمز میں 1500 میٹر میں گولڈ میڈل جیتا تھا، ملک محمد یونس نے 1970 اور 1978 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق محمد یونس نے 1973 میں ہونے والی ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق محمد یونس کے 70 کی دہائی میں بنائے گئے کئی قومی ریکارڈ آج بھی قائم ہیں۔کوئی بھی پاکستانی 1970 میں بنائے گئے 1500 میٹر ریس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جب کہ 3000 اور 5000 میٹر ریس میں ان کا ریکارڈ ابھی تک برقرار ہے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ان کا ایتھلیٹکس کیریئر 1979 میں ایک حادثے کے بعد اچانک ختم ہو گیا، 1991 میں محمد یونس کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔