تبلیغی جماعت کے اجتماع کا پہلا مرحلہ آج لاہور میں شروع ہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) تبلیغی جماعت کے اجتماع کا پہلا مرحلہ آج لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں شروع ہوا ہے۔ تبلیغی جماعت کے منتظمین کے مطابق لاہور، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کے علاوہ بیرون ملک سے لاکھوں مندوبین پہلے مرحلے میں شرکت کریں گے۔.
اجتماع کے موقع پر پولیس اہلکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی پر ہیں۔.
دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔.
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق ایس پی صدر شہزاد خان کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز، 110 پٹرولنگ آفیسرز اور 999 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ گاڑیوں کے لیے 7 سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔.
دوسرے شہروں سے آنے والے شرکاء موٹر وے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے، جی ٹی روڈ اور راولپنڈی، اسلام آباد سے آنے والے شرکاء کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹر وے کے ذریعے ٹھوکر نیاز بیگ کے راستے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اوکاڑہ شرکاء منگا بائی پاس رائے ونڈ کے راستے اجتماع میں پہنچ رہے ہیں۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca