پنجاب میں فضائی آلودگی نے بسیرا کر لیا،ہر منظر دھند کی لپیٹ میں آگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی نے بسیرا کر لیا، سموگ کے باعث ہر منظر دھند کی لپیٹ میں آگیا، لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
لاہور شہر میں سموگ کی اوسط شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی، لاہور شہر کا مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1000 سے تجاوز کر گیا، ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1853، لبرٹی چوک 1208 تک پہنچ گیا۔
اسی طرح شملہ پہاڑی کے ارد گرد ہوا کے معیار کا انڈیکس 1007 تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ آنکھوں میں جلن کی شکایت بھی سامنے آ رہی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارتی شہر کولکتہ 311 AQI کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور دہلی 258 AQI کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔