پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملے پر تنازع کا شکارہوگئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملے پر تنازع کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تمام اعلان کردہ جلسے اور احتجاج منسوخ ہونے کا امکان ہے، پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ گرفتاریوں اور دیگر مسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بجائے صوابی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنا کم از کم تین روز تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے کارکنان اور رہنما شریک ہوں گے۔
پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، دھرنے کے لیے 10 تاریخ کے بعد مناسب دن کا انتخاب کیا جائے گا، دھرنا صوابی کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔