اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مونگ کاک میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔. آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے خلاف مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف کو ملی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔. کپتان فہیم اشرف نے 19 اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو فکیٹ اور فواد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل باؤلنگ کرتے ہوئے آصف علی نے ایک اوور میں 37 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ گیند شامل تھی۔