اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت کا ’’پنجاب ایئر‘‘ کے نام سے ایک نئی ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔.
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جانا چاہیے۔.
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت نے ’’پنجاب ایئر‘‘ کے نام سے ایک نئی ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فزیبلٹی جلد شروع کی جائے گی۔.
ذرائع کے مطابق پنجاب ایئر لائن کو نجی سرمایہ کاروں کے تعاون سے لایا جائے گا جس میں صوبائی حکومت کے حصص رکھنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔.
واضح رہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز دی ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کی ہے۔.