عمران خان کے وکیل کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں دلائل کیلئے آخری مہلت

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا۔
دوران سماعت اے ٹی سی جج نے استفسارر کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کدھر ہیں دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com