اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلز کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلز پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا کے کئی سینئر کھلاڑی مارینس لابوچن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔ نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور بارڈر گواسکر ٹرافی میں پیٹ کمنز کی شرکت کے بعد، جوش انگلز کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا تجربہ ہے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے کپتان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوش انگلز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لازمی رکن ہیں، انہیں آسٹریلیا اے سمیت ملکی سطح پر کپتانی کا تجربہ ہے۔تاہم سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کے ساتھ فاسٹ بولر زیویئر بارٹلیٹ اور اسپینسر جانسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
35